پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ٹرمپ نے چین پر ٹیرف کا اطلاق 3 ماہ کے لیے مؤخر کردیا

12 اگست, 2025 10:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر تجارتی ٹیرف کا اطلاق 3 ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا اعلان ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کیا گیا جس پر ٹرمپ نے دستخط کر دیے ہیں، اس مہلت کو بڑھا کر نومبر تک مؤخرکردیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے چین کو 12 اگست تک تجارتی معاہدے پر رضامندی کے لیے مہلت دی تھی بصورتِ دیگر اضافی محصولات عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ توسیع بیک ڈور مذاکرات اورممکنہ سفارتی پیش رفت کا نتیجہ ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور تجارتی مفاہمت کے امکانات کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔