امریکی محکمہ خارجہ نے فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا
امریکی محکمہ خارجہ نے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا۔
فتنہ الہندوستان( بی ایل اے ) کے مجید بریگیڈ کو خصوصی عالمی دہشتگرد فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے مجید بریگیڈ اور فتنہ الہندوستان( بی ایل اے ) متعدد مہلک دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔
فتنہ الہندوستان(بی ایل اے) نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کو 2019 میں متعدد دہشتگرد حملوں کے بعد خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔
فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) نے 2019 کے بعد مجید بریگیڈ کے ذریعے مزید حملے کیے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگرد تنظیموں کی نامزدگی ان کی مالی اور لاجسٹک معاونت ختم کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔
امریکہ نے دہشتگردوں کے عالمی نیٹ ورک کو توڑنے اور مالی وسائل روکنے کے لیے پابندیاں سخت کر دیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










