پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی پہلی ترک خاتون کون ہیں؟

12 اگست, 2025 16:33

ترک کوہ پیما گل نور تمبت نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’’کے ٹو‘‘ سر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

 ترک کوہ پیما گل نور تمبت ’’کے ٹو‘‘ کی چوٹی پر پہنچنے والی پہلی ترک خاتون بن گئی ہیں۔ اس کامیابی کے دوران انہیں سخت موسمی حالات کا سامنا رہا، تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے مشن پر قائم رہیں۔

گل نور تمبت رواں برس جون میں پاکستان آئیں اور جولائی کے دوران خراب موسم کے باعث متعدد کوہ پیما بیس کیمپ سے واپس لوٹ گئے مگر وہ اپنے مشن پر قائم رہیں۔ بالآخر پیر 11 اگست کو شام 4 بجے وہ کامیابی سے ’’کے ٹو‘‘ کی چوٹی پر پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے اپنی اس کامیابی کی اطلاع انسٹاگرام پر دی اور چوٹی پر کھینچی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ گل نور نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی معاونت سے یہ مہم ممکن ہوئی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ گل نور نے کسی بلند چوٹی کو سر کیا ہو وہ اس سے قبل نیپال کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی ترک خاتون بھی بن چکی ہیں۔ اب تک وہ دنیا بھر میں سات بلند چوٹیاں سر کر چکی ہیں جبکہ ترکیہ، روس، جارجیا، نیپال، ارجنٹائن اور امریکا میں 30 سے زائد پہاڑوں پر مہم جوئی کر چکی ہیں۔

پیشہ ورانہ طور پر گل نور امریکا کی سان فرانسسکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کی پروفیسر ہیں، جبکہ کوہ پیمائی ان کا جنون ہے، جس سے وہ محض 17 برس کی عمر سے وابستہ ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔