اتوار، 30-نومبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم اعلان ہو گیا

13 اگست, 2025 11:01

کویت حکومت نے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت کے موقع پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 کویت نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات 4 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری عام تعطیل ہوگی، جب کہ جمعہ اور ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیلات کے سبب سرکاری دفاتر اتوار 7 ستمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام وزارتیں، سرکاری محکمے اور ادارے بند رہیں گے، تاہم جن اداروں پر ضروری خدمات کی انجام دہی کی ذمہ داری عائد ہے، وہ اپنے طور پر تعطیل کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ ہر سال 12 ربیع الاول کو دنیا بھر میں مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔