پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی؛ امریکی وزیر خارجہ اور کانگریس اراکین کی مبارکباد

14 اگست, 2025 11:11

یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں اہم معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔

یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے ارکان اور یورپی یونین کی سفیر ریینا کیونکا نے بھی پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

کانگریس رکن جوڈی چو نے پاکستانی کمیونٹی کو امریکا کا فخر قرار دیا، جبکہ رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی سرگرم کمیونٹی کا گھر ہے۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز اور امریکی  کانگریس کے بلیک کاکس کی چئیرمین خاتون رکن کانگریس ایویتی کلارک نے بھی خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔