چین نے پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی
China announces big news for skilled youth of Pakistan
چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کو خوشخبری سنادی۔
چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکی نوجوانوں کے لیے ویزے کی ایک نئی کیٹیگری متعارف کروا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے ’کے ویزا‘ (K Visa) کے نام سے نئی ویزا کیٹیگری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے ہنرمند نوجوانوں کو سائنسی، تعلیمی اور تحقیقی میدانوں میں مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم لی کیانگ نے اس نئی ویزا کیٹیگری سے متعلق داخلے اور اخراج کے ضوابط میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے اسٹیٹ کونسل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ’کے ویزا‘ کے قواعد و ضوابط یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے، جنہیں وزارت انصاف، وزارت خارجہ، وزارت پبلک سیکیورٹی اور نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
اس ویزا کے لیے درخواست دہندگان کا سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یا ریاضی کے شعبے میں ماہر ہونا ضروری ہے، جبکہ وہ کسی معروف یونیورسٹی یا تحقیقی ادارے سے بیچلر یا اس سے اعلیٰ تعلیمی ڈگری حاصل کر چکے ہوں۔
’کے ویزا‘ ہولڈرز کو چین میں تعلیم، سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ نئے ویزا سسٹم میں کے ویزا ہولڈرز کو داخلے کی تعداد، قیام کی مدت اور دیگر شرائط کے حوالے سے بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کے لیے اہلیت کے معیارات عمر، تعلیمی پس منظر اور پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر مقرر کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں 12 اقسام کے ویزے جاری کیے جاتے تھے، جن میں سیاحت کے لیے L ویزا، مستقل رہائش کے لیے D ویزا اور ٹرانزٹ کے لیے G ویزا شامل ہیں۔ نئی کیٹیگری کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










