معروف خاتون باڈی بلڈر 37 سال کی عمر میں چل بسیں
Famous female bodybuilder passes away at age 37
امریکا کی معروف خاتون باڈی بلڈر چیمپئن ہیلی میک نیف 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن رہ چکی تھیں اور ساتھ ہی وہ ایک ماہر غذائیت، صحت کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔
ہیلی میک نیف کی موت کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے، جس پر میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز اور چاہنے والوں نے ان کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ہیلی میک نیف نے گریجویشن مکمل کی تھی اور ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ ان کی اچانک موت سے باڈی بلڈنگ کمیونیٹی میں بھی افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










