پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سابق صدر کی بیٹی نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا

15 اگست, 2025 15:23

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے 13 سال بعد اپنے شوہر، معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کی، جس میں شادی کے ناکام ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

عدالتی کارروائی سے قبل ایشلی بائیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں ایک مرد اور خاتون کو ہاتھ تھامے دکھایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا کہ یہ تصویر ان کے شوہر اور مبینہ گرل فرینڈ کی ہو سکتی ہے، تاہم کچھ دیر بعد ایشلی نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ تاہم باضابطہ طور پر طلاق کی وجہ سے متعلق کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔

میڈیا کی جانب سے جب ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے اس حوالے سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اور وہ ایک طویل عرصے سے امریکی سیاسی و سماجی حلقوں میں ایک نمایاں جوڑے کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔