پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

مودی نے بھارتیوں کو کوکنگ آئل کے استعمال پر اہم مشورہ دیدیا

15 اگست, 2025 21:58

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موٹاپے کی بیماری نے پریشان کر دیا۔

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آنے والے سالوں میں موٹاپا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، اگر ہر خاندان صرف 10 فیصد خوردنی تیل کا استعمال کم کر دے تو قوم کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیوٹریشنسٹ ایک طویل عرصے سے خبردار کر رہے ہیں کہ تیل میں تلی ہوئی غذائیں اور فاسٹ فوڈز کا بہت زیادہ استعمال عوام میں موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

نریندر مودی نے اپنی قوم پر زور دیا کہ وہ کھانا پکانے کے لیے روایتی طریقے استعمال کریں جس میں تیل کا کم سے کم استعمال ہوتا ہے جیسے روسٹنگ اور بوائلنگ۔

یہی نہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانے، چہل قدمی کرنے، یوگا کرنے، سائیکل چلانے اور گھر پر ورک آؤٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نے عوام کو مشودہ دیا کہ اپنی غذاؤں میں دلیے، دالوں، سبزیوں اور موسمی پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

مودی کو بھارتیوں کے موٹاپے کی فکر کیوں ہونے لگی؟

بھارت کے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے 21-2019 کے مطابق ملک میں 24 فیصد خواتین اور 23 فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں، جو 16-2015 میں بالترتیب 20 اعشاریہ 7 اور 18 اعشاریہ 6 فیصد تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔