عراق، اربعین کیلئے دو کروڑ 11 لاکھ سے زائد زائرین کی کربلا آمد کا ریکارڈ
عراق، اربعین کیلئے دو کروڑ 11 لاکھ سے زائد زائرین کی کربلا آمد کا ریکارڈ
کربلا میں زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد دو کروڑ گیارہ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
حرم حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اربعین کے موقع پر دو کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد زائرین نے کربلا میں حاضری دی۔
زائرین کی سہولت کے لیے پانی، جوس، طبی امداد، رہنمائی مراکز، ثقافتی و تبلیغی پروگرام، گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے الیکٹرانک سہولیات اور سو سے زائد بسیں فراہم کی گئیں، جنہوں نے اس عظیم اجتماع کو نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ثابت کیا بلکہ انسانیت، قربانی اور اتحاد کی ایک نئی مثال بھی قائم کی۔
واضح رہے کہ اربعین پیغمبر محمدؐ کے نواسے امام حسین ؓ کی شہادت کے سوگ کے 40 ویں دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
کربلا ، جہاں حضرت امام حسینؓ اور ان کے بھائی حضرت عباسؓ ایک دوسرے کے سامنے دو بڑے مقبروں میں مدفون ہیں، اسلام کا مرکز ہے۔
زائرین اس موقع پر حضرت امام حسینؓ کے مصائب کی یاد میں گریہ اور نوحہ خوانی کرتے ہیں۔
سیاہ لباسوں میں ملبوس زائرین شدید گرم موسم میں روضوں پر حاضری کیلئے پہنچے، اس موقع پر دھند کی مشینوں کے ذریعے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں، عزادار پہلے ہی کئی روز سے کربلا میں جمع ہو رہے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










