پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ

16 اگست, 2025 11:46

کینیڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کارروائی کے دوران ایک ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق صوبائی محکمہ برائے قدرتی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ انیپولس کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ہیلی کاپٹر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور جھیل میں جاگرا۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو جھیل سے نکالا اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔