مودی کی ہندوتوا آئیڈیالوجی، انتہا پسند سیاست سے بھارت کی جمہوری ساکھ تباہ
Modi's Hindutva ideology, extremist politics are destroying India's democratic reputation
مودی کی ہندوتوا آئیڈیالوجی اور انتہا پسند سیاست نے بھارت کی جمہوری ساکھ کو تباہ دیا۔
مودی سرکار بھارت کی سیکولر شناخت اور قومی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن گئی۔
مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر نے بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔
کانگریس رہنماؤں نے یوم آزادی پر مودی کی تقریر کو جمہوری اقدار کیلئے انتہائی خطرناک اور پریشان کن قرار دے دیا۔
کانگریس رہنما اور ایم پی جیر ام رمیش نے کہا مودی کی یوم آزادی پر آر ایس ایس کی تعریف تنظیم کو مطمئن کرنے کی ایک "ناکام کوشش” ہے۔
لال قلعہ سے آر ایس ایس کو پکارنا سیکولر بھارت کیلئے پریشان کن ہے، ایم پی جیرام رمیش
ہندوتوا پر مبنی تقریر آئینی، سیکولر جمہوریت کی روح کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، ایم پی جیرام رمیش
مودی فیصلہ کن طور پر کمزور ہو چکے ہیں، مودی ستمبر کے بعد مدت ملازمت میں توسیع کیلئے موہن بھاگوت کے رحم و کرم پر ہیں، جیرام رمیش۔
وزیراعظم مودی آج تھکے ہوئے تھے، جلد ہی ریٹائر ہو جائیں گے، جیرام رمیش۔
وزیر اعظم مودی نے وہی پرانی تقریر کی ان کے پاس کوئی نئی بات نہیں تھی، راہول گاندھی
کانگریس رہنما دیپ سنگھ پوری نے پوسٹر شیئر کرتے ہو ئے کہا آپ شہدا کو رسوا نہ کریں
مسٹر مودی، آپ کتنی ہی کوشش کرلیں، آپ مہاتما، نیتا جی اور بھگت سنگھ نہیں بن سکتے، دیپ سنگھ پوری
مسٹر مودی آپ شہیدوں کو رسوا نہ کریں، جو آزادی کے لیے لڑے اور مر گئے، دیپ سنگھ پوری
لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ مانیکم ٹیگور نے بھی مودی کے ہندوتوابیانیے پر کئی سوالات اٹھا دیے
آزادی کیلئے آر ایس ایس انگریزوں سے نہیں لڑی، کانگریس رہنما مانیکم ٹیگور
ہر یوم آزادی پر بی جے پی تاریخ کو مسخ کرنے اور غداروں کو ہیرو بنانے کی کوشش کرتی ہے، سی وینوگوپال
نام نہاد سیکولر بھارت کا نعرہ لگانے والا مودی جمہوریت سے انحراف اور ہندوتوا کو تقویت دینے میں مصروف ہے۔
مودی کی انتہا پسند ہندوتوا آئیڈیالوجی نے بھارت کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
یوم آزادی پر تمام قوموں کو پس پشت ڈال کر آر ایس ایس کے بیانیے کو تقویت دینا مودی کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










