سابق مس یونیورس ماڈل کار حادثے میں ہلاک
Former Miss Universe Model Killed in Car Accident
روس کی سابق مس یونیورس ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں ہلاک جاں بحق ہو گئیں۔
روس کی معروف ماڈل اور 2017 میں مس یونیورس کے مقابلے میں ملک کی نمائندگی کرنے والی کسینیا ایلکزینڈروا ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ حادثہ 5 جولائی کو تویر اوبلاست کے علاقے میں پیش آیا، جب کسینیا اپنے شوہر کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔
حادثے کی ابتدائی وجوہات کے مطابق گاڑی کے سامنے اچانک ایک بارہ سنگھا آ گیا، جس سے گاڑی کی ونڈشیلڈ ٹوٹ گئی اور کسینیا کو شدید چوٹیں آئیں۔ ماڈل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کومہ میں چلی گئیں۔ تقریباً ایک ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئیں۔
دوسری جانب حیران کن طور پر کسینیا کے شوہر اس حادثے میں محفوظ رہے۔ اس اندوہناک واقعے سے صرف چار ماہ قبل ہی دونوں کی شادی ہوئی تھی۔ کسینیا ایلکزینڈروا 2017 میں نائب مس روس بھی رہ چکی تھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










