پیر، 1-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

لاپتہ بھارتی رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ سے متعلق اہم خبر آگئی

18 اگست, 2025 16:37

نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی میں پاکستان سے لڑائی میں لاپتہ ہونے والی پائلٹ شیوانگی کی والدہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ شیوانگی کو تلاش کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

اس ملاقات کے دوران ایئر چیف نے اہلِ خانہ کو تسلی دی اور کہا کہ فضائیہ اپنی پائلٹ کو واپس لانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے تاہم اس معاملے پر عوامی حلقوں اور میڈیا میں شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اسی بھارتی ایئر چیف اور وزیرِاعظم نریندر مودی نے کچھ دن قبل بیانات دیے تھے کہ بھارتی فضائیہ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پائلٹ محفوظ ہیں۔

 

 

اب شیوانگی کی گمشدگی اور اہلِ خانہ سے ملاقات نے سرکاری موقف پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔ عوامی سطح پر یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر فضائیہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا تو پھر شیوانگی کہاں ہیں؟ اور آخر وہ کس طرح اچانک لاپتہ ہو گئیں؟

شیوانگی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی حفاظت اور واپسی کے لیے دعا گو ہیں مگر حکومت اور فوجی قیادت کے بیانات نے انہیں مزید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اس واقعے کو بھارتی بیانات میں تضاد اور حقیقت چھپانے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک پائلٹ کی گمشدگی تک محدود نہیں بلکہ اس نے بھارتی حکومت اور فوجی قیادت کے بیانات پر عوامی اعتماد کو بھی متزلزل کر دیا ہے۔

مودی سرکار کے لیے یہ صورتحال کسی امتحان سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف اہلِ خانہ اور عوام جواب مانگ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف عالمی سطح پر بھی بھارتی بیانات کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔