پیر، 1-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

اسرائیلی آرمی چیف کی جانب سے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

18 اگست, 2025 10:15

اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اگلے ہفتے پلان کو منظور کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ سٹی پر قبضے کے اس اسرائیلی منصوبے میں 2 ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے جس کا آغاز ایک فوجی آپریشن سے کیا جائے گا، پھر بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی حکام غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کو امریکی حکام کی درخواست پر ان کے سامنے پیش کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔