پیر، 1-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/09هـ (30-11-2025م)

طوفانی بارشیں؛ تمام اسکول بند کر دیئے گئے

18 اگست, 2025 13:51

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں طوفانی بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، شہر کی اہم سڑکیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے، جب کہ شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں اور متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے صورتِ حال کے پیش نظر تمام اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔