امریکا کے معروف جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے

امریکا کے معروف جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے
امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
فرینک کیپریو ایک عرصے سے لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے، ان کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ وہ ایک طویل جدوجہد کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔
پیغام میں کہا گیا کہ وہ صرف ایک معزز جج ہی نہیں بلکہ انسانیت سے محبت کرنے والے ایک شفیق شخصیت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل، بسترِ مرگ سے انہوں نے اپنے مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
جج فرینک کیپریو کو ان کے انسانی ہمدردی سے بھرپور فیصلوں اور عام سائلین کے ساتھ شفقت و نرمی پر دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کے مقدمات کی سماعتیں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھی جاتی تھیں اور ان کے فیصلے لاکھوں دلوں کو چھو جاتے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.