23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

Public Holiday Announced for September 23; Notification Issued
سعودی عرب میں 23 ستمبر کو قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت سعودی عرب اپنا 95 واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، جس کے لیے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
قومی دن پہلی مرتبہ 1965ء میں شاہ فیصل کے دور میں منایا گیا تھا، جب کہ 2005ء میں شاہ عبداللہ نے شاہی فرمان جاری کر کے اسے مستقل سرکاری تعطیل کا درجہ دے دیا۔ یہ دن 1932ء کی اُس تاریخی یاد کو تازہ کرتا ہے جب شاہ عبدالعزیز نے نجد اور حجاز کو متحد کر کے مملکتِ سعودی عرب کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
اس سال قومی دن کو ’’ہمارا فخر ہماری فطرت میں ہے‘‘ کے عنوان سے منسوب کیا گیا ہے، جو سعودی عوام کی ثقافتی روایات اور قدرتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی دن کے موقع پر مملکت بھر میں آتش بازی، ڈرون شوز، سعودی ہاکس کے فضائی مظاہرے، ثقافتی پروگرام، روایتی رقص اور نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
جدہ، ریاض، دمام اور دیگر بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، جبکہ اہم سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز روشنیوں سے منور کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں یہ دن ہر سال 23 ستمبر کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement