جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد کا اعلان

13 ستمبر, 2025 07:52

برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔