جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد او آئی سی اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

14 ستمبر, 2025 09:30

قطر پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل دوحہ میں ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر ممکنہ طور پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی قرارداد کی منظوری بھی متوقع ہے۔

15 ستمبر کو او آئی سی کا سربراہی اجلاس شیڈول ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی قطر جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔