صیہونی حکومت کا یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملہ

تہران: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی شام کو صیہونی فضائیہ نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
ان شدید حملوں کے موقع پر صیہونی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ الحدیدہ بندرگاہ کو خالی کرنے کا الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم جارحیت کرنے والے اسرائیلی جیٹ فائٹروں سے مقابلہ کر رہا ہے۔
جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کے فضائی دفاعی سسٹم نے صیہونی جنگی طیاروں کو مزید حملوں سے قبل علاقے سے بھاگ نکلنے پر مجبور کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے ایسی حالت میں دعوی کیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ میں یمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے کہ یہ بات سب پر واضح ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کے تمام ڈاک، سول جہازوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ہی تیار کیے گئے ہیں۔
صیہونی فوج کے دعوے کے مطابق ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اس بندرگاہ کی سرگرمیاں اگلے چند ہفتے تک تعطل کا شکار رہیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کے 3 ڈاکس کو 12 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یمن کی فوج نے گزشتہ ایک سال سے زیادہ کے عرصے میں صیہونی حکومت کے یا مقبوضہ سرزمینوں کی جانب سامان لے جانے والے ایک جہاز کو بھی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے گزرنے نہیں دیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ سرزمینوں کو بھی سیکڑوں بار بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement