پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

اسپین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف عوامی ردعمل میں اضافہ

16 ستمبر, 2025 08:45

اسپین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں مسلم ممالک چپ سادھے ہوئے ہیں وہی یورپ کے ملک اسپین میں غزہ میں نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام کے قتل وغارت پر اسرائیل کیخلاف غم وغصے، نفرت اور عوامی احتجاج میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بارسلونا شہر کی مرکزی شاہراہ ڈیاگو نال پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے معروف جنک فوڈ چین کا ایک ریسٹورنٹ بند کروادیا اور مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے، جن میں قاتل قاتل، اسرائیل قاتل اور غزہ کا محاصرہ ختم کرو۔

اس سے قبل مظاہرین نے ٹور ڈی اسپین سائیکل ریس میں اسرائیلی سائیکلسٹوں کی شرکت کیخلاف احتجاج کیا اور ریس کے تمام راستوں میں ریس میں  رکاوٹیں ڈالی جن کی وجہ سے ریس کا آخری مرحلہ تکمیل کے بغیر ختم کرنا پڑا۔

غزہ میں امدادی سامان لیجانیوالا فلوٹیلا بھی اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، اسی نوعیت کا مظاہرہ فرانس کے کیپیٹل پیرس میں بھی ہوا اور مظاہرین نے ریسٹورنٹ کو توڑ پھوڑ دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔