جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا؛ امریکی صدر

16 ستمبر, 2025 11:45

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ حماس نے کہا ہے وہ یرغمالیوں کو مار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے امنی کا شکار شکاگو، نیو اور لینز شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا اور 3 دہشتگرد مارے گئے، کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات منتقل کر رہے تھے، حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا، منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔