جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

غزہ میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائی میں مزید 110 فلسطینی شہید

17 ستمبر, 2025 08:10

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی گئیں جس میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے غزہ سٹی میں 91 افراد شہید جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 17 بلند و بالا عمارتیں بمباری کرکے تباہ کردیں۔

غزہ سٹی میں وحشیانہ بمباری کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں بھوک اور غذائی قلت سے بھی مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔

اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں بھی چھاپے، 40 فلسطینی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔