پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں اہم معاہدہ طے پاگیا

17 ستمبر, 2025 23:20

اسلام آباد: پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت اور وزارت صحت فلسطین کے حکام نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے جبکہ وفاقی وزیر مصطفی کمال اور فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ظہیر ایم ایچ زید بھی تقریب میں موجود تھے۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔

فلسطین کے سفیر نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی پر پاکستانی حکومت اورعوام کا شکریہ اداکیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔