جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ کی مبارکباد دی

جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ کی مبارکباد دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو پہلا فون کرکے 75 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق فون کال کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement