کویت جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big News for Those Wishing to Travel to Kuwait
بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے حال ہی میں کویتی شہریت سے محروم کیے گئے بحرینی شہریوں کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ان کے پاسپورٹس کی تجدید اور نئے سفری دستاویزات جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
بحرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن شہریوں کو حالیہ دنوں میں کویت نے شہریت سے محروم کیا تھا، انہیں بحرینی حکومت کی جانب سے فوری طور پر نئے پاسپورٹس جاری کیے گئے ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد متاثرہ افراد کے بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص شناخت اور آزادانہ نقل و حمل کے حق کو یقینی بنانا ہے۔
شاہی ہدایات کے بعد بحرینی حکام نے تمام متعلقہ شہریوں کے پاسپورٹس کی فوری تجدید کا عمل مکمل کرلیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے سفر جاری رکھ سکیں۔
واضح رہے کہ کویت میں رواں سال کے آغاز میں ایک بڑے فیصلے کے تحت ہزاروں افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی، جن میں خواتین سمیت مجموعی طور پر 4,141 افراد شامل تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس فیصلے کی منظوری کویتی کابینہ نے دی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے شہریت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔ تاہم کویتی حکام کا کہنا تھا کہ شہریت سے محروم افراد کو ماضی کی تمام مراعات بدستور حاصل رہیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement