جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

امریکا اور برطانیہ نے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے

18 ستمبر, 2025 18:24

لندن: امریکا اور برطانیہ نے تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدے پر امریکی صدرٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم نے دستخط کیے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی ڈیل ہماری اہم کامیابی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے برطانیہ کے ساتھ ٹیرف کم کیا ہے، امریکا اور برطانیہ تجارتی شعبوں میں ملکر کام کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ تجارتی شعبوں میں ملکر کام کریں گے، امریکا ہمارا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار ہے۔

امریکا اور برطانیہ میں تجارتی حجم250ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے، امریکا اور برطانیہ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، ہم امن کیلئے متحد ہیں، ہمیشہ ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ ختم ہونی چاہیے، یرغمالیوں کو رہا کیا جاناچاہیے، یوکرین میں جاری لڑائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، یوکرین میں روزانہ لوگ روسی حملوں میں مارے جارہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کی تاریخی مہمان نوازی پر انکے شکر گزار ہیں، برطانیہ کے ساتھ ہم نے بہترین ڈیل کی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بہت اچھی ڈیلنگ کرتے ہیں، میں نے 7جنگیں رکوائیں جس میں سے کچھ شدید تھیں، برطانیہ اور امریکا اہم اتحادی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔