جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

برطانیہ میں ٹرمپ کی غیر معمولی حرکتیں، ویڈیو وائرل

18 ستمبر, 2025 13:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں شاہی پروٹوکول اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے مگر حسبِ روایت ٹرمپ نے اس بار بھی سنجیدہ ماحول کو اپنے منفرد انداز سے دلچسپ بنا دیا۔

گارڈ آف آنر کی تقریب میں ٹرمپ پروٹوکول کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ گئے اور کنگ چارلس کو پیچھے چھوڑ دیا، حالانکہ شاہی روایت کے مطابق بادشاہ سے آگے چلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

اس موقع پر ٹرمپ نے نہ صرف روایت توڑی بلکہ فوجی سے خوشگوار انداز میں گفتگو بھی شروع کردی، جس سے تقریب کا باضابطہ ماحول لمحہ بھر کو غیر رسمی ہوگیا۔

ٹرمپ کے یہ غیر معمولی انداز اس دورے کو مزید توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی بے ساختہ حرکات کے باعث برطانیہ جیسے سنجیدہ اور روایتی دورے کو بھی ایک انوکھا رنگ دے رہے ہیں۔

دورہ ابھی جاری ہے اور شاہی پروٹوکول کے سخت ضابطوں میں جکڑی برطانوی افسر شاہی یہ سوچ کر پہلے ہی پریشان ہے کہ اختتام تک ٹرمپ مزید کون سا حیران کن منظر پیش کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔