روس میں ایک بار پھر خوفناک زلزلہ، شدت 7.8 ریکارڈ

روس میں ایک بار پھر خوفناک زلزلہ، شدت 7.8 ریکارڈ
روس کے شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی اور گرد و نواح میں خوفناک زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی۔
تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement