میرے خیال میں میئر لندن کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ٹرمپ

میرے خیال میں میئر لندن کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں میئر لندن کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے وطن واپسی پر اپنے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں گزشتہ رات ہونے والے اسٹیٹ بینکوئٹ میں میئر لندن صادق خان کو مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔
🚨 TRUMP DOUBLES DOWN ON SADIQ KHAN NOT BEING AT STATE BANQUET
“I didn’t want him there.”
Perfect. pic.twitter.com/FgTwD2s2MW
— Starmer Sycophant (@sirwg202110) September 18, 2025
انہوں نے کہا کہ کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ صادق خان وہاں آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میئر لندن صادق خان ونزر کاسل میں ہونے والے شاہی ضیافت میں آنا چاہتے تھے لیکن انہیں میرے کہنے پر مدعو نہیں کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قرار دیا اور لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
امریکی صدر نے صادق خان کو امیگریشن کے حوالے سے بھی آفت قرار دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم خبر آگئی
19-ستمبر،2025
Advertisement