پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی پر وحشیانہ بمباری، مزید 50 فلسطینی شہید

19 ستمبر, 2025 09:00

اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ رضوان اور تل الحوا کے علاقوں میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں، اسرائیلی  فوج نے غزہ سٹی کے مشرقی مضافات پر مکمل قبضہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے مغربی علاقوں میں بھی زمینی آپریشن شروع کردیا، غزہ سٹی میں حماس کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غزہ میں بھوک سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 435 ہوگئی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہدا کی تعداد 65 ہزار 141 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار 925 افراد زخمی ہیں۔

غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس مکمل طور پر معطل

اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی میں تیزی کے بعد فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق غزہ شہر کے ایک رہائشی نے بتایا کہ وہ ای سم کے ذریعے رابطے میں ہیں، لیکن انٹرنیٹ اور فون سروس بند ہونے کا مطلب یہ ہے کہ "اب کچھ بہت ہی زیادہ سفاکانہ ہونے جا رہا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی خراب ہے، لوگ ٹینٹ اور گھروں میں مشکلات کا شکار ہیں، بہت سے شہری علاقے چھوڑنے کی استطاعت نہیں رکھتے جبکہ کچھ نقل مکانی ہی نہیں کرنا چاہتے۔

فلسطینی ٹیلی کام کمپنی کا کہنا ہے کہ مرکزی نیٹ ورک کی لائن کو ہدف بنایا گیا ہے، جس سے مکمل بلیک آؤٹ ہوا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔