عام تعطیل کا اعلان

Will there be a public holiday on November 9 or not? Big news has come
سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے مملکت کے 95ویں یومِ وطنی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری، 23 ستمبر 2025 کو مملکت کے تمام سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش ادارے بند رہیں گے۔
یومِ وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے ہر سال روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مملکت بھر میں تقاریب، آتش بازی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو سعودی تاریخ، ثقافت اور وحدت کی علامت ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات پر بھی اعلیٰ سطحی بیانات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر سعودی وزیر دفاع کا ایک بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ دشمن کے خلاف صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رب العزت کے سائے میں دونوں برادر ممالک دشمن کے خلاف متحد ہو کر کام کریں گے۔ خواجہ آصف نے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کا ایک اہم موڑ قرار دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: "پاکستان زندہ باد، مسلم اُمہ پائندہ باد”۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک کھڑے رہیں گے۔” یہ بیانات دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب خطے میں سیکیورٹی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.