پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سیکیورٹی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کے خلاف ووٹنگ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

19 ستمبر, 2025 21:14

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے ایران پرعائد پابندیوں میں ریلیف کی قرارداد مسترد کردی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری پروگرام کے مدنظر سخت اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے جمعے کو ووٹنگ ہوئی۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا الزام ہے کہ تہران نے 2015 کے معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے توڑ دیے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے ایران پرعائد پابندیوں کو نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، قرار داد کے مطابق رکن ممالک کے مطالبات منظور ہونے پر پابندیاں موخر ہوسکتی ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران پر پابندیاں اٹھانے کے حوالےسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایران پر عائد پابندیاں مکمل طور پر اٹھانے کی قرار مسترد کردی گئی۔

رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی کونسل نے ایران اور اہم یورپی ممالک کو آٹھ دن دیے یہں جن میں وہ دوبارہ پابندیوں کے حوالے سے تاخیر پربات کرسکتےہیں۔

رائٹرز کے مطابق قرار داد پر رائے شماری برطانیہ، فرانس اورجرمنی کے اس الزام کے بعد ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ  تہران نے 2015 میں معاہدے کے بعد کیے گئے وعدے توڑ دیے۔ ایران کے مطابق اس نے کبھی جوہری طاقت کا حصول ایٹم بم بنانے کے لیے توانائی کی ضروریات کے حصول کے لیے کیا ہے۔

سیکیورٹی کونسل کے آج کے سیشن میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مطالبات کی منظوری کو پابندیوں میں وقفےسے مشروط کردیا۔ امریکا نے اس رائے شماری میں حصہ نہ لیتے ہوئے ڈپلومیسی اختیار کرنے پر زور دیا۔ ایران کی حمایت رکھنے والے ممالک نے پابندیوں میں چھے ماہ کے وقفے کی تجویز دی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی طرف ایک اور قدم اٹھا سکتی ہے۔ اس حوالے سے ہی آج نیویارک میں ووٹنگ شیڈول کی گئی تھی۔

ایرانی حکام نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی ایران کے خلاف دشمنی برقرار رکھے ہوئے ہیں ایران پہلے ہی جوہری پروگرام پر بات چیت کا موقع دے چکا  ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔