امریکی کورونا ویکسین سے دنیا میں معمولات زندگی بحال ہوئے تھے، ٹرمپ

غزہ میں جنگ بندی کے امکانات روشن، معاہدہ جلد متوقع: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کورونا ویکسین سے دنیا میں معمولات زندگی بحال ہوئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے داخلی و خارجی امور پر اپنی حکومت کے مؤقف کی وضاحت کی۔
صدر ٹرمپ نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ بگرام ایئربیس کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا انتہائی شرمناک طریقے سے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کے لیے افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے۔
امریکی سیاست پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے کئی افراد کو غیر قانونی طور پر معافی دی اور 350 ارب ڈالر یوکرین جنگ میں جھونک دیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کرپٹ پوسٹل ووٹنگ کے باوجود ہم نے صدارتی الیکشن جیتا۔
صدر نے اعلان کیا کہ وہ جلد ترک صدر کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے، امریکا میں تاریخی سرمایہ کاری آرہی ہے اور حکومتی اصلاحات کے باعث جرائم میں کمی ہورہی ہے، وہ جرائم کر رہے ہیں اور ہم ان کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
چارلی کرک کے قتل پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک "سیاسی قتل” ہے اور ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے، چارلی کرک ٹک ٹاک پر بے حد مقبول تھے اور ان کی خواہش تھی کہ ٹک ٹاک ڈیل مکمل ہو۔
چین کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، چینی صدر سے کئی موضوعات پر مثبت گفتگو ہوئی، جس میں روس یوکرین جنگ اور غزہ کی صورتحال بھی شامل تھی، چینی صدر بھی چاہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ ختم ہو۔
ٹک ٹاک معاہدے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیشرفت ہوئی ہے اور امریکی سرمایہ کار اس ڈیل کے لیے تیار ہیں، ٹک ٹاک پر کنٹرول امریکی سرمایہ کاروں کے پاس ہوگا، ڈیل تکمیل کے قریب ہے اور معاہدوں پر دستخط محض رسمی کارروائی ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کرونا ویکسین نے دنیا میں معمولات زندگی بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ امریکی کمپنیاں صحت کے شعبے میں نمایاں کارنامے سرانجام دے رہی ہیں، آٹزم کے معاملے پر بھی بڑی پیشرفت متوقع ہے۔
امریکی داخلی سلامتی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی کو فوج تعینات کرکے محفوظ شہر بنایا گیا ہے اور جلد ہی نیو اورلینز اور نیویارک میں بھی فوج بھیجی جائے گی تاکہ بدامنی پر قابو پایا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.