پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

20 ستمبر, 2025 09:41

عالمی منڈی میں توانائی اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل دیکھا گیا ہے۔

امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 73 سینٹ کمی کے بعد 62.84 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) بھی 73 سینٹ سستا ہوکر 66.71 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

قیمتی دھاتوں کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ بڑھ کر 3,007 ڈالر فی اونس ہوگیا، اسی طرح چاندی بھی 85 سینٹ مہنگی ہوکر 42.97 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوئی۔

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، بٹ کوائن کی قدر 1,458 ڈالر گھٹ گئی اور اس وقت ایک لاکھ 15 ہزار 990 ڈالر پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔