پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بھارت میں اخلاقیات کا جنازہ، بینکر نے فوجی اہلکار کو قرض واپس نہ کرنے پر ذلیل کر دیا

20 ستمبر, 2025 11:35

نئی دہلی: بھارت میں قرض واپسی کے تنازع پر ایک مبینہ بینکر اور نیم فوجی اہلکار کے درمیان ہونے والی تلخ گفتگو کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے فوج اور بینکوں کی ساکھ پر سوالات کھڑے کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی کالر انو رادھا ورما نامی خاتون نے سی آر پی ایف (سنٹرل ریزرو پولیس فورس) کے مقروض اہلکار سے گفتگو کے دوران نہ صرف غلیظ زبان استعمال کی بلکہ اس کی توہین بھی کی۔

خاتون نے اہلکار کو طعنے دیتے ہوئے کہا کہ "اگر تم پڑھے لکھے ہوتے تو سرحد پر نہ بھیجے جاتے” اور الزام لگایا کہ "اسی لیے تمہارے بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔”

خاتون نے مزید کہا کہ اہلکار دوسروں کا مال ہڑپ کرتا ہے اور اگر تعلیم حاصل کی ہوتی تو کسی اچھی کمپنی میں کام کرتا، نہ کہ قرض پر زندگی گزارتا۔ اہلکار کے ردعمل پر خاتون نے کہا کہ "تم مجھے کیا سبق سکھاؤ گے؟ میری فیملی بھی فوج سے تعلق رکھتی ہے۔”

آڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور سوال اٹھایا کہ اگر خاتون بینک کی ملازمہ نہیں تھی تو اسے اہلکار کا ذاتی ڈیٹا کیسے ملا؟

دباؤ بڑھنے پر خاتون کی معافی کی ایک اور آڈیو بھی سامنے آگئی جس میں وہ التجا کر رہی ہے کہ اسے مزید آڈیو، ویڈیو کالز اور گندے میسجز نہ بھیجے جائیں۔

یہ واقعہ بھارتی فوج اور بینکنگ نظام کے بارے میں عوامی بحث کا نیا رخ سامنے لے آیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔