پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کئی ملکوں کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
پرتگال کے وزیر خارجہ نے رواں ہفتے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم سے متعلق اعلان کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.