ٹرمپ اور مسک کی لڑائی کے بعد خوشگوار ملاقات، مسکراہٹوں کا تبادلہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی ماہ بعد ایکس کے بانی ایلون مسک کی ملاقات ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والے اور ان کی حکومت کے شروع کے دنوں میں کارکردگی کی وزارت کے سربراہ رہنے والے ایلون مسک کی صدر ٹرمپ سےہونے والی تلخی کے بعد اب دونوں کے درمیان اتفاقیہ ملاقات ہوئی ہے۔
ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان یہ ملاقات امریکا میں قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی یاد میں ایریزونا کے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں منعقد تعزیتی اجلاس کے موقع پر ہوئی جہاں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ہاتھ بھی ملایا۔
NEW: President Trump and Elon Musk were spotted sitting together and chatting during a surprise reunion at Charlie Kirk’s memorial. pic.twitter.com/5asd3mTiJF
— Fox News (@FoxNews) September 21, 2025
ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی صدر سے ہونے والی اس ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ’یہ چارلی کے لیے ہے‘۔
واضح رہے کہ ایلون مسک صدر ٹرمپ سے تلخی کے بعد ان کی حکومت سے الگ ہوگئے تھے اور چند ماہ قبل انہوں نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی لانچ کی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement