جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

چارلی کرک کی اہلیہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کردیا

22 ستمبر, 2025 10:45

امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ ایرکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں 60 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جہاں ایرکا کرک نے جذباتی خطاب کیا۔

اپنی تقریر میں 36 سالہ ایرکا کرک کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا اور ان کے خیالات کو مثبت رخ دینا تھا۔

انہوں نے کہا میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں، کیونکہ چارلی بھی نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیتے تھے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں عوامی مباحثے کے دوران 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے چارلی کرک کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

ایرکا کرک کی تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت تقریب میں شریک افراد اشکبار نظر آئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔