جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خارجہ وانگ یی

22 ستمبر, 2025 10:20

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے اور فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ عالمی برادری کو فلسطین کی اقوامِ متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرنی چاہیے۔

وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے ایک بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے، جس کے اثرات نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کے استحکام اور دو ریاستی حل کے امکانات کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

وانگ یی نے واضح کیا کہ چین فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے جائز قومی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر خطے میں امن قائم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔