جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مودی کو دوٹوک پیغام؛ کانپور سے لکھنو تک ‘مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے’ کی گونج

22 ستمبر, 2025 12:20

بھارت میں مذہبی آزادی کے خلاف پولیس کے متنازع اقدام نے ایک بڑے عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔

اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک کم عمر بچے کے خلاف صرف اس بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی کہ اُس نے ایک پوسٹر لگایا جس پر تحریر تھا: "مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے”۔

یہ واقعہ سامنے آتے ہی کانپور، لکھنو اور دیگر شہروں میں ہزاروں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے، لکھنو اسمبلی کے سامنے درجنوں مسلم خواتین نے پرامن احتجاج کیا لیکن پولیس نے تمام خواتین کو حراست میں لے لیا، اس واقعے کو مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق پر سنگین سوالیہ نشان قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت بھر میں اب "مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے” اور #ILoveMuhammad ﷺ کے پوسٹرز، بینرز اور نعرے احتجاج کی علامت بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ نعرہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ کئی بھارتی ہندو صارفین بھی اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہندو لڑکی، ٹی وی نمائندے کے سوال پر دوٹوک انداز میں کہتی ہے:
"اگر ‘مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے’ کہنا جرم ہے، تو مجھ پر بھی مقدمہ درج کریں، کیونکہ میں بھی یہی پوسٹر اٹھائے کھڑی ہوں۔”

سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کو اظہارِ رائے پر حملہ قرار دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ بچے کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو جوابدہ بنایا جائے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب اور اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کو مزید بے نقاب کر رہا ہے، جس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جا سکتے ہیں

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔