اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

22 ستمبر, 2025 08:40

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے جس میں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں مزید ایک ڈویژن فوج داخل کردی، پنگاہ گاہوں اور رہائشوں پر حملے کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 37 افراد مارے گئے، غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کے شیلٹر اسکولوں پر بھی حملے کیے گئے۔

البریج پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 7 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ خان یونس میں امداد کیلئے جمع 3 فلسطینی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔