امریکا سے بات چیت صرف شرائط پر ممکن ہے، شمالی کوریا

امریکا سے بات چیت صرف شرائط پر ممکن ہے، شمالی کوریا
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیاروں کی دستبرداری کا مطالبہ ترک کردے تو بات چیت ممکن ہے۔
پیانگ یانگ میں سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ان کے دفاع کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی صدارت کے دوران ان سے تین بار ملاقات ہوئی اور ذاتی طور پر اب بھی امریکی صدر کے ساتھ اچھی یادیں وابستہ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے رہنما سے دوبارہ ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.