جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

یو اے ای کا 9 ممالک کو ویزا دینے سے انکار؛ پاکستان بھی اس فہرست میں شامل؟

22 ستمبر, 2025 14:17

متحدہ عرب امارات نے سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ سفارتی تنازعات کے پیش نظر 9 ایشیائی اور افریقی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزے کے اجرا پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جن ممالک کو اس پابندی کا سامنا ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ خوش آئند پہلو یہ ہے کہ پاکستان کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا، جس سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اماراتی امیگریشن حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے لیے تمام ویزا درخواستوں کا عمل فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت نہ صرف نئے ٹورسٹ اور ورک ویزے جاری نہیں کیے جا رہے، بلکہ زیرِ التوا درخواستوں پر بھی عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

اگرچہ اماراتی حکام نے پابندی کی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی، تاہم ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے سیکیورٹی سے متعلق خدشات اور کچھ ممالک کے ساتھ جاری سفارتی کشیدگیاں کارفرما ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔