اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے کانفرنس، سعودی وزیر خارجہ کا خطاب

23 ستمبر, 2025 08:40

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دو ریاستی حل کانفرنس امن کے حصول کا تاریخی موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا راستہ ہے اور فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں وحشیانہ جرائم جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ظلم کررہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا انصاف کے حصول کے عزم کی عکاسی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔