غزہ میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے، ترک صدر کا خطاب

غزہ میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے، ترک صدر کا خطاب
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں دو سال سے جاری مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل اپنے پڑوس میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر اردوان نے واضح کیا کہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسرائیل کو اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.