اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

23 ستمبر, 2025 08:00

نیویارک: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے، ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ امن کا موقع محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنرل اسمبلی میں موجود ہیں، دو ریاستی حل کو ممکن بنانے کی پوری ذمہ داری ہم پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ہجرت کو روکا جائے۔

صدر ایمانویل میکرون نے مزید کہا کہ ہر جگہ فوری ضرورت ہے، امن کا وقت آگیا ہے، ہم امن حاصل کرنے کا موقع کھونے کے قریب ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔