اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کی آمد، سیکرٹ سروس نے بڑے خطرے سے کیسے بچایا؟

How did the Secret Service protect the arrival of important figures from around the world at the United Nations from a major threat?
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بڑے اجلاس سے قبل امریکی سیکرٹ سروس نے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز کا نیٹ ورک تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وہ نیٹ ورک نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو خراب کر سکتا تھا۔
یو ایس سیکرٹ سروس کے مطابق یہ سم کارڈز نہ صرف بذریعہ فون دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہو سکتے تھے بلکہ ان کا استعمال ٹیلی کمیونیکیشن حملوں کے لیے بھی کیا جاسکتا تھا جیسے کہ موبائل فون کے ٹاورز کو بند کرنا، موبائل سروسز کو جام کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان خفیہ بات چیت کی سہولت دینا بھی شامل ہوسکتا تھا۔
سیکرٹ سروس نے کہا کہ جن سم کارڈز کو ضبط کیا گیا وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کی جگہ سے 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے کے اندر تھے، اس لیے ایجنسی نے فوری طور پر اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تاکہ نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں کسی بڑی خرابی سے بچا جاسکے۔
The Secret Service dismantled a network of more than 300 SIM servers and 100,000 SIM cards in the New York-area that were capable of crippling telecom systems and carrying out anonymous telephonic attacks, disrupting the threat before world leaders arrived for the UN General… pic.twitter.com/sZKUeGqvGY
— U.S. Secret Service (@SecretService) September 23, 2025
خفیہ ایجنسی کے مطابق ان سم کارڈز کی جانچ جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان سم کارڈز کے ذریعے ایسے افراد کے ساتھ بات چیت کی جا رہی تھی جو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں میں ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement