بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشتگردی نہ رُکی، مزید 37 فلسطینی شہید

23 ستمبر, 2025 11:29

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشتگردی نہ رُکی جس کی وجہ سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقے میں شاتی پناہ گزین کیمپ کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے 2 اسپتال غیر فعال ہوگئے جن میں بچوں کا الرنتیسی اور سینٹ جان آئی اسپتال شامل ہیں، اسپتالوں کے غیر فعال ہونے باعث مریض رُل گئے ہیں۔

خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلیکس میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 65 ہزار 344 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 795 زخمی ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔